21 ستمبر 2012 - 20:30

مختلف ممالک کے مختلف شہروں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مظاہرے جاری ہیں اور یہ مظاہرے فرانس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے توہین آمیز خاکے شائع ہونے کے بعد زیادہ شدید ہوچکے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس کی جھڑپوں میں بعض اطلاعات کے مطابق 23 افراد شہید ہوگئے ہیں اور کئی سینما گھر اور متعدد بینک اور تجارتی، سرکاری اور نجی عمارتوں، گاڑیوں اور پٹرول پمپوں کو نذر آتش کیا گیا ہے۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاکستان کی کالعدم دہشت گرد جماعتوں نے مظاہروں کو پرتشدد کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور کراچی میں بڑی سطح پر لوٹ مار کی ہے جس کے بعد کئی جماعتوں نے اپنے حامیوں سے مظاہرات ختم کرنے کی اپیل کی اور حکومت نے مظاہروں پر پابندی لگائی۔حکومت کا یہ فیصلہ درحقیقت تشدد میں اضافے کے تحت ہوا جس میں دہشت گرد عناصر نے کردار ادا کیا اور اب امریکہ اور فرانس کو پاکستان میں کسی بھی بڑے مظاہرے سے امان مل گئی ہے۔بعض مبصرین کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والوں نے امریکی سفارتخانے کی طرف ایک قدم بھی نہيں بڑھایا لیکن ڈنڈے اور ہتھیار اٹھا کر سڑکوں پر آئے اور تشدد کی آگ بھڑکا دی تا کہ حکومت کو مظاہروں پر پابندی لگانے پر آمادہ کیا جاسکے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ تشدد آمیز اقدامات امریکی سفارتخانے اور دہشت گرد ٹولوں کے درمیان پوری ہماہنگی کا نتیجہ تھا۔

1

یاد رہے کہ آل سعود نے توہین رسالت پر کسی بھی قسم کے احتجاج کو ممنوع قرار دیا ہے اور حتی ایک سعودی شہزادے نے پوری دنیا کے مظاہروں کے سامنے سوالیہ نشان درج کرنے کے لئے کہا ہے کہ دنیا میں معدودے چند افراد نے مظاہرے کئے ہیں اور ہمیں اس اقدام پر کوئی رد عمل دکھانے کی ضرورت نہيں ہے!۔بلاد الحرمین میں صرف شیعہ علاقوں کے عوام نے آل سعود کی پابندیاں خاطر میں نہ لاکر ناموس رسالت کے تحفظ کی خاطر احتجاجی مظاہرے کئے ہیں اور امریکی فلم اور فرانسیسی جریدے میں توہین رسالت پر زبردست احتجاج کیا۔ پاکستان میں لبیک یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے عنوان سے اور سعودی عرب میں "محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) رحمۃ للعالمین" کے عنوان سے مظاہرے ہوئے ہیں۔ وزير اعظم پاکستان نے محبت رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کو ایک سیمینار کا عنوان قرار دیا۔ بلادالحرمین کے الشرقیہ کے علاقے میں شیعہ مظاہرین نے "لبیک یا محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)"، "امریکہ نامنظور"، "اسرائیل نامنظور" "صل علی محمد و آل محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)"، "ہماری جان ہمارا خون رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے نام پر قربان ہے" اور "امریکہ مردہ باد" کے نعرے لگا رہے تھے۔ یہ نعرے تقریبا تمام ممالک میں لگائے جارے ہیں۔

نیز لبنان کے مسلمانوں نے گذشتہ روز مختلف شہروں میں پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین پر مبنی امریکی اور فرانسیسی گستاخیوں کی مذمت کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے، دھرنے دیئے اور ریلیاں نکالیں۔ شہر بعلبک احتجاج کا مرکز تھا۔ لبنانی مسلمانوں نے بعلبک میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا اور لاکھوں افراد نے اس مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں مغربی گستاخی کی مذمت کی۔

یمنی عوان نے بھی گذشتہ روز مسلمانان عالم کے ساتھ یک صدا ہوکر فرانس کے جریدے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین پر مبنی چھپنے والے خاکوں پر احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

برطانوی مسلمانوں نے بھی امریکہ میں رسول اللہ صلی علیہ و آلہ و سلم کی توہین پر مبنی فلم پر، لندن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ وہ نعرے لگا رہے کہ: "لبیک یا محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور "شرم ہو تمہارے لئے (Shame on You) کے نعرے لگا رہے تھے۔

برازیل کے مسلمانوں نے بھی امریکیوں کے ہاتھوں بننے والی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین پر مبنی فلم اور فرانس میں چھپنے والے توہین آمیز خاکوں پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے۔ یہ مظاہرے برازیل کے سب سے بڑے شہر سائوپولو میں ہوئے۔ مظاہرین نے پوری دنیا میں بسنے والوں مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ ایسے وقت میں بپا ہوا کہ سائؤپولو میں زبردست بارش ہورہی تھی۔

اطالوی مسلمان بھی گذشتہ روز توہین آمیز امریکی فلم اور فرانسیسی خاکو کے خلاف اپنے غم و غصے کے اظہار کے لئے سڑکوں پر احتجاج کے لئے آئے۔رُم میں ہونے والے ان مظاہروں میں شرکت کرنے والوں نے یورپ اور اسلامی ممالک سمیت پوری دنیا میں مذکورہ توہین آمیز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین "لبیک یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)" کے نعرے لگا رہے تھے۔ جرمن مسلمانوں نے اپنے احتجاجی مظاہرے میں زور دے کر کہا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کی اجازت کسی کو بھی نہيں دیں گے۔ جرمن مسلمانوں نے کل رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین پر مبنی امریکی فلم اور فرانس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر رد عمل ظاہر کرکے احتجاج کیا۔ جرمن مسلمانوں کے مظاہروں کا مرکز جنوب مغربی شہر "فری برگ (Frieburg) نامی تھا۔ یہ مظاہرہ "میں اپنے رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے محبت کرتا ہوں" کے زیر عنوان انجام پایا۔ ایک مسلمان خاتون نے اس مظاہرے کے دوران کہا: ہم یہاں یہ کہنے کے لئے جمع ہوئے ہے کہ ہم اپنے پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی خاطر یہاں ہیں۔ ہم اجازت نہيں دیں گے کہ وہ ہمارے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کریں۔ ہم یہاں ہیں تا کہ دنیا والوں کو بتا دیں کہ ہم اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خاطر جان تک قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ہزاروں مسلمانوں نے سڑکوں پر آکر رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں توہین و گستاخی پر مبنی امریکی فلم پر شدید احتجاج کیا۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کل جمعہ کے روز بھی فرانس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے منسوب توہین آمیز خاکوں پر احتجاج کی خاطر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مسلمانوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین پر مبنی امریکی فلم پر احتجاج کیا۔ مظاہرے میں ہزاروں بنگلہ دیشی شریک تھے وہ امریکی فلم اور فرانس میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں پر احتجاج کررہے تھے۔ ................../110

..................پایان پیام/ 218